انٹر کلب چیمپئن شپ، پی سی بی نے ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

انٹر کلب چیمپئن شپ، پی سی بی نے ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی سی بی چیلنج کپ اور انٹر کلب چیمپئن شپ کیلئے پی سی بی کی جانب سے ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

عید الفطر کے فوری بعد ملک بھر میں گراس روٹ کرکٹ کی بھرپور سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ ملک کی تمام ریجنز میں 15 اپریل سے پی سی بی چیلنج کپ شروع ہوگا۔ پی سی بی چیلنج کپ کے میچز دو روزہ ہوں گے۔ ایونٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ پی سی بی چیلنج کپ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 20 اپریل سے انٹر کلب چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔انٹر کلب چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ایکٹیو اور نان ایکٹیو کلب شرکت کریں گے۔

چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں ہر کلب کو کم ازکم تین میچز کھیلنے کو ملیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئندہ چار ماہ میں سات ہزار میچز کروانے کا ٹاسک دے رکھا ہے ۔