ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی ہدایت پر موٹر سائیکل سیفٹی راڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری

 مریم نواز کی ہدایت پر موٹر سائیکل سیفٹی راڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر موٹر سائیکل سیفٹی راڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ۔لیگی رہنماؤں نے این اے 130 پی پی 173 میں موٹر سائیکل سیفٹی راڈزتقسیم کیے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوام میں سیفٹی راڈز مفت تقسیم کیےگئے۔ اس موقع پر لیگی رہنما و صدر عابد مارکیٹ میاں خلفان نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے۔عوام میں سیفٹی راڈ تقسیم کرنے کا مقصد ہر عام شہری کی جان اور اس کی فیملی کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی انارکلی سیکٹر محمد اعظم ،سیکٹر انچارج لٹن روڈو دیگر پولیس حکام ،حلقہ سے رکھنے والے حضرات اور عابد مارکیٹ کے تاجران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔