داتا دربار میں کون خوش قسمت افراد اعتکاف بیٹھیں گے؟ فہرست جاری

داتا دربار میں کون خوش قسمت افراد اعتکاف بیٹھیں گے؟ فہرست جاری
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اوقاف نے داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرست جاری کر دی ۔

 سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد احاطہ دربار میں 1320 افراد کی فہرست جاری کی گئی،  آئندہ دو روز تک جمع ہونے والے فارمز کے حامل افراد کا نام فہرست میں شامل کر لیا جائے گا،  انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کیلئے سحری و افطاری کا خصوصی اہتمام ہو گا جبکہ طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1500 سے زائد افراد کو درخواست فارم دیا گیا تھا،   درخواست کیساتھ متعلقہ تھانے سے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے درجنوں وکلاء ہر سال مسجد داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اس سال بھی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سےخواہشمند وکلاء سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد اعتکاف کے خواہشمند وکلاء نے اپنے نام ، رابطہ نمبر، دو تصدیق شدہ شناختی کارڈ فوٹو کاپی اور 2 تصاویرکے ہمراہ اپنی درخواستیں ایڈمن آفس میں جمع کروائیں۔ایڈووکیٹ طاہر جاوید خان ، شہباز حمید ، ملک عبدالرحمٰن ، عابد حسین ساہی مسجد داتا دربار میں اعتکاف بیٹھیں گے۔ایڈووکیٹ محمد افضل ، سہیل اقبال ، آصف اسماعیل ، احسان الحق ، محمد شہباز سمیت دیگر وکلاء شامل ہیں ۔