شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Flour shortage,Lahore,open,market
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)انتظامیہ کی توجہ صرف رمضان بازاروں پر مرکوز اوپن مارکیٹ کو نظر انداز کردیا گیا،شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی بدترین قلت برقرار ،شہری آٹے کو ترس گے اور انتظامیہ کو کوسنے لگے۔

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اپنے اختتام کیجانب بڑھ رہا ہے مگر شہری اب بھی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی تلاش میں خوار ہورہے ہیں، گلبرگ غوث الاعظم بازار،گورومانگٹ روڈ،مکہ کالونی ،مدینہ کالونی ،اقبال کالونی ،شادباغ ،دروغہ والا،وسن پورہ ،گھوڑے شاہ ،مناواں جی ٹی روڈ سمیت متعدد علاقوں میں آٹا غائب رہا۔
شہریوں اور کریانہ فرشوں نے کہا کہ 31 رمضان بازار ڈیڑھ کروڑ کی آبادی کو آٹا نہیں دے سکتے۔انتظامیہ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ کریانہ فروشوں نے کہا کہ ہمیں آٹا ملے گا تو ہی شہریوں کو دے سکیں گے۔
شہریوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،انہیں اپنی بقا کی پڑی ہے اور بدانتظامی سے شہری عاجز آگئے ہیں۔