(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے دس ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئےڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن ٹو لاہور قصیر وسیم بٹ کا ڈی ایس پی صدر موبائل سکواڈ تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔ڈی ایس پی محبوب احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی ریاض شاہد کو ڈی ایس پی آئی سی تھری (آپریشنز) پی پی آئی سی تھری سینٹر لاہور،ڈی ایس پی ناصر محمود خان کو ڈی ایس پی آئی سی تھری (آپریشنز) پی پی آئی سی تھری سینٹر،ڈی ایس پی اصغر علی کو ایس ڈی پی او صدر چکوال،ڈی ایس پی سید کاظم نقوی کو ایس ڈی پی او صدر راولپنڈی جبکہ ڈی ایس پی عبدالستار کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔
ڈی ایس پی عارف محمود کو ایس ڈی پی او مری راولپنڈی ، ڈی ایس پی محمدعثمان کو ایس ڈی پی او ساہیوال سرگودھا،ڈی ایس پی ثناءاللہ کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا اور ڈی ایس پی محمد یونس عمر کو ڈی ایس پی پی آر ٹی سی بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔