اویس کیانی : قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے طلب کرلیا گیا، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ایجنڈے کا حصہ ہوگی ۔
رپورٹ کے مطابق چھ نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں جبکہ ایک نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔آرٹیکل 95 کے تحت اپوزیشن لیڈر کی قرارداد پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے صبح ساڑھے دس بجے ہونے والے سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت مبارک اور قومی ترانے سے ہوگا۔