ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار سرکارہاتھ کرگئی، نیا کارنامہ سامنے آگیا

بزدار سرکارہاتھ کرگئی، نیا کارنامہ سامنے آگیا
کیپشن: usman buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بزدار سرکار پنجاب کے 12 لاکھ مزدوروں کے ساتھ بھی ہاتھ کرگئی۔ پہلی مرتبہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب کے تعاون سے12 لاکھ مزدوروں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کادعوی کیاگیا۔

طویل عرصہ تک مزدور کارڈ کا کریڈٹ لینے کے باوجود 12لاکھ مزدوروں میں سے پنجاب کے ایک بھی مزدور کو تاحال مزدور کارڈنہ ملا مزدور کارڈز ڈیلیور کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021 تھی تاحال مزدور کارڈ کا اجراء زبانی جمع خرچ تک محدود پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے 150سے زائد تجارتی و کمرشل مراکز سے خریداری پر مزدوروں کو 45فیصد تک رعائیت کے خواب دکھائے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب کے تعاون سے12 لاکھ مزدوروں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کادعوی کیاگیا۔ مزدور کارڈ کے ذریعے کم ازکم اُجرت کی بذریعہ بینک اکاؤنٹ ادائیگی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیاگیا۔ پنجاب مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم، ڈیبڈ کارڈ، موبائل والٹ اکاؤنٹ اور شناختی کوڈ کے لئے استعمال کرنے کی تشہیر کی گئی۔

پنجاب مزدور کارڈ صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی کے 23 ہسپتالوں اور 250 میڈیکل آؤٹ لیٹس پر استعمال ہونا تھا۔ کارڈ ہولڈر کو 150 سے زائد کمرشل دکانوں اور اداروں میں 5 سے 45 فیصد تک رعائت دلوانےکا دعوی کیاگیا تھا۔ کارڈ پر مالی فوائد کی بروقت بذریعہ بینک اکاؤنٹ ادائیگی، رجسٹرڈ ورکرز کی آن لائن تصدیق، سرکاری و نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہونا تھی۔

مزدور کارڈ کے ذریعے پنجاب سوشل سکیورٹی کی طرف سے مزدوروں کو دیئے جانے والے14 اقسام کے مالی فوائد دینے کےدعوے کئے گئے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے ملنے والی ٹیلنٹ سکالرشپ، ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ بھی اسی کارڈ کے ذریعے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا.

تعلیمی اداروں میں فیس کی ادائیگی، کپڑوں، جوتوں، میڈیکل ٹیسٹ اور گروسری کی خریداری پر مزدور کارڈ کے ذریعے 50 فیصد تک رعایت دینے کا دعوی کیاگیا تین لاکھ مزدور کارڈز چائنہ سے بن کر آچکے.

کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر کا کہناتھا کہ تیس جون سے قبل 12لاکھ مزدوروں کو کارڈز کا اجراء کردیں گے،کمشنر سوشل سکیورٹی مزدوروں کو 14قسم کے مالی فوائد کےلئے مزدور کارڈز کا اجراء ہرصورت یقینی بنائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer