ویب ڈیسک: روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 58 پیسے سستا ہوگیا اور 184 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ماہرین کے مطابق پانچ ہفتے کے بعد روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے تک سستا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر 188 روپے ،187 روپے اور 186 روپے سے بھی نیچے آگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 188.18 روپے سے کم ہوکر 184 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق ایک دن میں پہلی بار روپے کی قدر میں 1.68 فیصد بہتری ہوئی۔پانچ ہفتے کے بعد روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے غیر ضروری برآمدات پرسو فیصد مارجن عائد کرنے کے مثبت اثرات ہوں گے۔