ویب ڈیسک: غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالا میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوئے اہم مشاورتی اجلاس میں مراسلے کو پبلک کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہو گا جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا، مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر مشاورت بھی ہو گی۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق بھی اہم مشاورت ہو گی۔