سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا: ریحام خان

سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا: ریحام خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

 ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'مبارک ہو پاکستان، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا، بے شک عدلیہ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، آج پاکستانی ہونے پر فخر ہے'۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'آج کی سحری میری طرف سے'۔

واضح  رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا ۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔