اب مزدوروں کو بھی اپنا گھر ملے گا، حکومت کا بڑا اعلان

مزدوروں کیلئے گھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب کے فیکٹری ملازمین کو اپنی چھت فراہمی کیلئے لاہور سمیت تمام اضلاع میں لیبر کالونیز بنانے کا اعلان، صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید کی سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالکانہ حقوق کیلئے فلیٹ کی قسط 7 ہزار سے 15 ہزار یا 20 روپیہ ماہانہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کا کہنا تھا کہ مالکانہ حقوق کیلئے فلیٹ کی قسط 7 ہزار سے 15 ہزار یا 20 روپیہ ماہانہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلہ کیلئے لاہور میں ڈیفنس روڈ پر 1500 فلیٹ بنانے جا رہے ہیں۔ فیکٹری مزدوروں کو 5 فیصد انٹرسٹ ریٹ پر فلیٹ بینکوں کی برج فنانسنگ سے ملیں گے۔ 

عنصر مجید خان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مزدوروں 10 سال تک اپنا فلیٹ پرائیوٹ افراد کو فروخت نہیں کر سکیں گے۔ میڈیا ورکرز کو سوشل سکیورٹی سہولیات کیلئے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے ملازمین کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیا نمائندگان اور سرکاری افسران کمیٹی میں شامل ہونگے۔

صوبائی وزیر لیبر کا مزید کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں ریشنلائیزیشن کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو صرف ضرورت کی بنیاد پر رکھا جائے گا، نئی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پلان تیار کرلیا ہے، جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا۔