ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میرا پاگل نہیں:عمران عباس اداکارہ میرا کے حق میں بول پڑے

imran abbas
کیپشن: imran abbas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار عمران عباس نے اداکارہ میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔
عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا حرکت ہے، مذاق اڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔اداکار نے کہا کہ میرا کو کسی کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میرا کو لندن میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے لیکن اداکارہ میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔
فلم سٹار و پروڈیوسر میرا نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق سنسنی خیز افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔