ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ویسٹ کو قابل استعمال بنانے کا فیصلہ

Green Waste
کیپشن: Green Waste
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کا گرین ویسٹ کو قابل استعمال بنانے کا فیصلہ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے پی ایچ اے سے ہر پارک میں گرین انکلوژر کیلئے اراضی مانگ لی۔

سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ علی عمران سلطان نے پی ایچ اے ہیڈآفس کا دورہ کیا، پی ایچ اے اور لاہورویسٹ مینجمنٹ نے مل جل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ سی ای او نے کہاکہ گرین ویسٹ کو استعمال کریں گے جس کیلئے ہر پارک میں مخصوص انکلوژر بنائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پانچ سائٹس پر کام شروع کریں گے۔ 

عمران علی سلطان نے کہاکہ گرین ویسٹ کو ڈمپ کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں پانچ پارکوں اور ایک گرین بیلٹ پر ایریابنائیں گے، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 جواد احمد قریشی نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔

دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کوڑا کرکٹ سے انرجی حاصل کرنے کیلئے تیاری کرلی، سیکرٹری بلدیا ت نورالامین مینگل کی ہدایات پر ''ویسٹٹو انرجی ''سیمینار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویسٹ ٹو انرجی اور ویسٹ ریورس ریکوری سیمینار کا انعقاد 9 اپریل 2021 کو کیا جا رہا ہے۔ 

سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ سیمینار میں سالڈ ویسٹ سے انرجی کا حصول، ری سائیکلنگ، آرگینگ ویسٹ مینجمنٹ، کمپوزٹنگ اور ویسٹ ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجیز پربات کی جائے گی، بین الاقوامی طرز پر سالڈ ویسٹ سے 100 فیصد انرجی حاصل کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer