(راﺅ دلشاد)کمشنر لاہور کی ہدایت پر سپیشل سکواڈ نے کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل کر دیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس او پیز خلاف ورزی پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے لکشمی چوک میں بٹ کڑاہی،باباجی کڑاہی اورماشاءاللہ کڑاہی ہوٹل سر بمہر کر دئیے۔
ڈرامہ اوقات کی پابندی نہ کرنے پر شہر لاہور کے تمام نجی تھیٹرز سیل کر دئیے گئے ضلعی انتظامیہ کی سپیشل برانچ ٹیم نے محفل تماثیل اور الفلاح تھیٹرز کو سیل کردیا۔ انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب مسافروں سے ڈبل کرایہ وصول کرنے پر ڈوگر ٹرانسپورٹ کی دو بسیں بند کی گئیں۔سپیشل سکواڈ نے کمشنر ٹوئٹر پر مسافر کی جانب سے زائد کرایہ کی شکایت موصول ہونے پر کاروائی کی، مسافر سے ڈبل کرایہ وصول کرنے پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا نے ڈوگر بس سروس کو50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی آڑ میں نوٹیفائیڈ کرایہ سے زیادہ لینے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہو گی ، جبکہ کووڈ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل جگہ کو 11اپریل سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائیگا۔