ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے باضابطہ خواہش ظاہر کر دی

پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے باضابطہ خواہش ظاہر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے باضابطہ خواہش ظاہر کر دی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے خط کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی 2023-2031 کے فیوچر ٹور پروگرام میں ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے پی سی بی نے ورلڈ کپ اور چیمپئینز کپ کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے ابھی تک پاکستان سمیت تین ممالک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی سے انکار کیا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے خط کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

آئی سی سی نے فروری میں تمام ممبران کو ٹورنامنٹس کی میزبانی کے حوالے سے خط لکھا تھا کرکٹ کی عالمی باڈی کے آئندہ اجلاس میں پی سی بی اپنی پر پریزینٹیشن دے گا۔ حالات بہتر ہونے کی صورت میں آئی سی سی کا اجلاس مئی کے آخری ہفتے ہوگا۔