ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا

تاجروں کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شیر شاہ کالونی کے علاقے میں رینٹ پر گاڑیاں دینے والے تاجروں کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔

شہر کے علاقے رائیونڈ روڈ تھانہ چوہنگ کی حدود میں رینٹ پر گاڑیاں دینے والے تاجروں کی بائیس گاڑیاں ملزمان نے ہتھا لیں۔ متاثرہ تاجروں کا کہنا تھا کہ رحمان اور امجد نامی شخص نے ان سے گاڑیاں رینٹ پر لیں اور آگے بیچ دیں۔

تاجروں نے کہا کہ تھانہ چوہنگ میں پانچ درخواستیں جمع کروائی ہیں مگر تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی گاڑیاں برآمد کروائی گئی ہیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے کاغذات بھی انکے پاس ہیں تمام کاغذات میں یہ بھی ثابت کررہے ہیں کہ وہ گاڑیوں کے مالک ہیں مگر اسکے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔  متاثرہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ مقدمہ درج کر کے جلد گاڑیاں برآمد کروائی جائیں۔

قبل ازیں جوہر ٹاؤن میں رینٹ اے کار کے ایک دفتر میں شہریوں سے گاڑیاں منافع دینے کے لیے حاصل کی جاتی تھیں، جس کے بعد کچھ عرصہ تک گاڑیوں کے مالکان کو پیسے بھی دیئے گئے، تاہم اچانک رینٹ اے کار کا مالک فرار ہو گیا اور شہریوں کی تین سو سے زائد گاڑیوں کا کوئی سراغ نہ لگ سکا، جس کے بعد متاثرین نے احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل چوہنگ میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں حافظ رینٹ اے کار کے مالک مدثر اور مزمل نامی دو بھائیوں نے شہریوں کو گاڑیوں کے عوض ماہانہ چالیس سے پچاس ہزار دینے کا لالچ دیکر تین سو پچاس سے زائد گاڑیاں لیں اور خود غائب ہو گئے تھے۔

متاثرین نے پولیس کو شکایات کیں مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی،جس پرمظاہرین نے حافظ رینٹ اے کار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر چوہنگ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ مالیت کی 350 سے زائد گاڑیاں رینٹ اے کار کے نام پر لی گئیں۔