ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، مسیحی برادری کا مذہبی اجتماعات نہ کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، مسیحی برادری کا مذہبی اجتماعات نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک، جمال الدین ) لاہور کی مسیحی برادری کا گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر اجتماعات نہ کرنے کا اعلان، کورونا کے خطرے کے باعث آن لائن عبادات  کا انتظام کریں گے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پراقلیتی برادری کے تمام رہنماؤں نے حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ تمام شرکا ء کی جانب سے صوبہ بھر کی مذہبی عبادتگاہوں میں ہنگامی حالات تک اجتماعات نہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا جبکہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی مذہبی عبادات بھی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر عبادات کیلئے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی۔ حکومت پنجاب کی طرف سے سہولت دی جارہی ہے تاکہ کسی شہری کو عبادت کے حق سے محروم نہ کیا جاسکے۔

 صوبائی وزیراعجازعالم آگسٹین کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف کے دور حکوت میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، امید ہے بہت جلد اس وباء پر قابو پالیں گے مگر تب تک عوام کا بھرپور تعاون درکا ہے۔

اجلاس میں ایم پی اے ہارون عمران گل، آرچ بشپ سبسٹین شاہ، بشپ عرفان جمیل، ریورنڈ پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل، پاسٹر فضل، پاسٹر لیاقت قیصر اور شہر کے دیگر گرجا گھروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

دوسری جانب سی سی پی او افس میں سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت مسیحی کمیونٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید اور ایس ایس پی محمد نوید نے شرکت کی۔

سی سی پی او کی قومی یکجہتی کی سوچ اپنانے پر مسیحی کمیونٹی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن سروس کی پی ٹی وی سے نشریات کی کوشش کریں گے۔

سی سی پی او نے کہا کہ چرچ سے کورونا سے بچاﺅ کا واضح پیغام جانا چاہیئے، گھروں میں بھی بڑی تقریبات اور لاﺅڈ سپیکر سے گریز کریں۔

 پنجاب میں آج بروز بدھ کورونا کے اب تک مزید 104کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2108 ہوگئی جب کہ مزید 2 ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاؤالدین 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔