ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پاکستان عارف علوی کا کورونا کرائسسزمینجمنٹ سیل کا دورہ

صدر پاکستان عارف علوی کا کورونا کرائسسزمینجمنٹ سیل کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) صدر پاکستان عارف علوی کا محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قائم کیے گئے کورونا کرائسسزمینجمنٹ سیل کا دورہ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اوروزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار بھی ہمراہ تھے۔

صدر مملکت عارف علوی کوایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کورونا سیل کے طریقہ کار کے اور دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی، انچارج کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کرنل امان اللہ اور شہزاد احمد نے مختلف سیکشنز کے متعلق آگاہ کیا,صدر مملکت کوبتایا گیا کہ جدید کرائسس مینجمنٹ سیل محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی کام کررہا ہے، خصوصی سیل کے ذریعےوبا سے متعلق مسائل پر چوبیس گھنٹے نظررکھی جارہی ہے، سیل کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں وبا کی صورتحال مانیٹر کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تمام محکمانہ ہیلپ لائنز کی تشہیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سےمتعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھا جائے.ڈاکٹر عارف علوی نے وبا پرقابو پانےکےلیےمتعلقہ محکموں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے محکمہ داخلہ کے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین، چیف سیکرٹری پنجاب میجر اعظم سلمان، سیکرٹری انفارمیشن، سپیشل سیکرٹری داخلہ اقبال حسین، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اور ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ اعظم خان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صدر مملکت کا استقبال کیا،  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صدر مملکت کو کورونا متاثرین کو ریلیف پہنچانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کورونا کو شکست دیں گے، کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer