ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے اثرات محدود ہونے کا انکشاف

لاہور میں کورونا کے اثرات محدود ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، عام شہریوں میں کورونا وائرس کے اثرات محدود ہونے کا انکشاف، ضلعی حکومت کے ایپیڈیمالوجیکل سروے میں ہر ٹاؤن سے 10، 10 عام شہریوں کے ٹیسٹ کیے گئے، کسی بھی شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق نہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک لاہور میں سامنے آنے والے کورونا کیسز بیرون ملک سے آنے والوں کے عزیز و اقارب اور میل جول والوں پر ہی مشتمل ہیں، کمشنر لاہور کی نگرانی میں ضلعی حکومت نے شہر میں کورونا وائرس کاپہلا کیس سامنے آنے کے 14 روز مکمل ہونے پر 27 اور 28 مارچ کو عام شہریوں میں کورونا کے اثرات کا پتہ چلانے کیلئے ایپیڈیمالوجیکل سروے کرایا۔

  سروے میں ہر ٹاؤن سے دس دس اور مجموعی طور پر 100 شہریوں کے نمونے حاصل کرکے پرائیویٹ لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، سروے میں شامل شہریوں میں 11 خواتین اور 88 مرد تھے،ان میں سے 41 میں بخار، کھانسی اور زکام سمیت کورونا کی علامات تھیں جبکہ 59 میں کوئی علامت موجود نہیں تھی، سروے میں شامل کسی بھی عام شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور تمام ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔

  سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا جو مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔وہ یا تو بیرون ملک سے آنے والے شہری ہیں یا ان کے عزیز و اقارب اور میل جول والے افراد ہیں۔

سروے کے مطابق شہر میں عام افراد میں کورونا وائرس موجود نہیں ہے،شہری صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کو جاری رکھتے ہوئے اس وبا سے آئندہ بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری  کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 55 افراد جاں بحق اور 4004 متاثر ہو چکے ہیں، پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2004، سندھ میں  932 ، بلوچستان میں202 ، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں211 ، آزاد کشمیر میں 19اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer