ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا متاثرین کی تعداد 328 ہوگئی، 8 افراد جاں بحق

لاہور میں کورونا متاثرین کی تعداد 328 ہوگئی، 8 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ( زاہد چودھری/علی ساہی/وسیم احمد/بسام سلطان) لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل  پھیلاؤ سے صورتحال دن بہ دن سنگین، مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر328 تک پہنچ گئی، وائرس کی تاب نہ لاتے ہو ئے اب تک 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے، جس کے بعد تعداد 2030 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق جناح ہسپتال میں مغل پورہ کا رہائشی 42 سالہ نوید احمد جاں بحق ہو گیا، نوید احمد نے کوئی غیر ملکی سفر کیا نہ کسی کنفرم مریض کے رابطے میں آیا، پنجاب میں جاں بحق ہونیوالے مریضو ں کی تعداد16 ہوگئی، 572 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، زائرین سنٹرز میں کل 695 کنفرم مریض موجود ہیں، زائرین کی تعداد میں سے ڈبل انٹری ختم کر دی گئی، دو بار پازیٹو آنے والے کو مریض کو ایک ہی لکھا گیا ہے، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر  کے مطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کے قرنطینہ سنٹر میں لائے گئے 67 زائرین میں سے 35 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے، زائرین میں 10 خواتین 5 بچے اور 52 مرد شامل تھے، زائرین میں 26 مرد اور 9 خواتین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تمام کورونا مریضوں کو ایکسپو سنٹر قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ 32 زائرین کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جن میں ایک خاتون، 5 بچے اور 26 مرد شامل ہیں، ملتان قرنطینہ میں رکھے گئے1300 سے زائد زائرین کومتعلقہ اضلاع میں بھجوادیا گیا۔

علاوہ ازیں میو ہسپتال میں کورونا کے 4 متاثرہ افراد صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹ گئے، ہسپتال میں اب 134 تصدیق شدہ مریض زیرعلاج ہیں، سی ای او میو ہسپتال پروفیسراسداسلم کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد چار مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا، ڈسچارج ہونے والے افراد میں نفیسہ عثمان، رضیہ غفور، محمد عادل اور سعدیہ شامل ہیں، اب تک میو ہسپتال سے 17 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پروفیسر اسد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ میو ہسپتال میں ملیریا ادویات سے کورونا وائرس کے علاج کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، میو ہسپتال میں اب بھی 134 کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer