اقراء اور یاسر نے پیرا میڈیکس کیلئے سوٹس کی سلائی شروع کردی

اقراء اور یاسر نے پیرا میڈیکس کیلئے سوٹس کی سلائی شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقراء اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔ بے شمار اداکاراؤں سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے مزدوروں اور غریب طبقہ افراد کی مدد کرنے کے لیے انہیں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بعد ازاں پاکستان کے مقبول ترین ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کر کے انہیں مفت میں دینے کا اعلان سامنے آیا۔اب عاصم جوفا کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے اداکارہ اقراءعزیز اور  اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے گھر میں خود سلائی کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا ہے،اس حوالے سے یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ حفاظتی لباس خود تیار کر رہے ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو کہا کہ مجھے سلائی کرنا بالکل نہیں آتی لیکن اقراء نے مجھے یہ کرنا بتایا اور یہ بے حد آسان ہے، یہ سوٹ عاصم جوفا اور ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے لیے بنا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس افراد کو سفید جھنڈے لہرا کر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer