سٹی42: ریلوے انتظامیہ کا نئی چلنے والی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کی کامیابی کیلئے نیا پلان، روانگی سے 48 گھنٹے پہلے بکنگ کروانے پر 5فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 31مارچ کو نئی چلائی جانے والی ٹرین جناح ایکسپریس میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کیلئے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نت نئے فیصلے سامنے آرہے ہیں، انتظامیہ نے جناح ایکسپریس کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے بکنگ کروانے پر 5فیصد رعایت دینے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق 5 فیصد رعایت کی سہولت ہر اس مسافر کو جو ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے ریزرویشن کروائے گا اسے 6ہزار 5سو کی بجائے 6 ہزار 2سو روپے اداکرنا پڑیں گے، جبکہ حیدرآباد سے کراچی کینٹ کا مکمل اور ہاف کرایہ 1350روپے ہوگا۔ 48گھنٹے پہلے بچے کی ریزرویشن کیلئے 4900 سو کی بجائے 3ہزار ادا کرنا پڑیں گے، بچوں کی ریزرویشن پر دی جانے والی رعایت صرف ایک ماہ یعنی 10مئی 2019 تک کیلئے ہوگی، اس فیصلے پر عمل درآمد 11اپریل 2019 سے ہوگا۔