سٹی42: جناح ہسپتال پارکنگ عملہ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف جناح ہسپتال پکڑی جانیوالی موٹرسائیکلوں کا سامان فروخت کرنے لگا، پولیس سروے رپورٹ میں انکشاف ہوگیا۔
پولیس سروے رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال پارکنگ عملہ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف جناح ہسپتال سے موٹرسائیکلیں اور انکے پرزے فروخت کرتے ہیں، موٹر سائیکلوں کا سامان چور بازار میں فروخت کر دیا جاتا ہے اور محکمہ کی بدنامی کے باعث انکوائری کو دبا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے اہلکاروں نے موٹرسائیکلیں تھانے کی بجائے جناح ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کیں اور واردات میں رانا مجید، آصف، اللہ دتہ، مزمل اور ناصرسمیت دیگر اہلکاروں کو شامل کیا گیا۔
جبکہ معاملہ پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے رکھا ہے۔