حمزہ شہباز شریف کو مہلت مل گئی

حمزہ شہباز شریف کو مہلت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہورہائیکوٹ میں حمزہ شہبازشریف کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی 10 روز کے لئےضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکوٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمدخان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےدرخواست ضمانت پر سماعت کی، جسٹس مرزا وقاض بھی بینچ میں موجود تھے، حمزہ شہباز کی طرف سے وکیل اعظم نذیر تارڑعدالت میں پیش  ہوئے، عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے کون حاضر ہوا،حمزہ شہباز شریف کے خلاف کتنے کیسز ہیں گرفتاری کرنی ہے؟ وکیل نیب کا کہنا تھا کہ ان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے جبکہ صاف پانی اور رمضان شوگر مل میں وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، ان کے خلاف اب تک تین کیسز ہیں۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ کس کیس میں گرفتار کرنا ہے،عدالت نےحمزہ شہباز شریف کے وکیل سے کہا کہ آپ اس بارے کیا کہیں گے؟  وکیل اعظم نذیر تارڑ  نے دلائل دیئے کہ حمزہ شہباز شریف بے گناہ ہیں،ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے پہلے10 دن کا وقت دینے کا حکم دیا تھا، انہیں عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی,حمزہ شہباز ضمانت قبل از گرفتاری لینا چاہتے ہیں تاکہ نیب کے سامنے پیش ہوں۔

عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد تاحکم ثانی نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

قبل ازیں لاہور یائیکورٹ پہنچنے سے پہلے 568 پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر مامور  کئے گئے، 2 ایس پی، 6 ڈی ایس پی، 10 انسپکٹر سکیورٹی پر  جبکہ پولیس اہلکار عدالت اور ملحقہ راستوں پر  تعینات کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer