(سٹی42) سندر اسلام نگر میں کیمیکل گودام کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کےباعث فیکٹری کی چھت گر گئی، تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندراسلام نگر میں کیمیکل گودام اچانک آگ پھڑک اُٹھی، آگ کےباعث فیکٹری کی چھت گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا, ریسکیو 1122کی ٹیمیں آگ پرقابوپانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا، جس کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔