باسم سلطان: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہوئی ہے جبکہ چند کی قیمتیں مستحکم ہے۔
ادرک تھائی لینڈ اور شلجم کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، سبزمرچ، بینگن، بند گوبھی، بھنڈی کی قیمتیں برقرار ہیں۔
آلو اوپن مارکیٹ میں 90 روپے کلو ، پیاز 160 روپے کلو ،ٹماٹر 120 روپے کلو ، ادرک سرکاری 600 روپے کلو ، لہسن سرکاری قیمت 400 روپے کلو جبکہ مٹر 350 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
اس کے علاوہ شملہ مرچ 180 روپے کلو ،بینگن 80 روپےکلو ، سبز مرچ 110 روپے کلو فروخت اور لیموں 640 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔