ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اجازت دیں یا نہ دیں اسلام آباد میں ہر حال میں جلسہ ہوگا،حکم دینے والے بابے سن لیں اس کے بعد جلسے کا سامان واپس لینے ترنول تھانے جاؤں گا ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختوؒنخوا نے تقریر میں بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ اسلام آباد میں پہلے جلسہ گاہ تبدیل کی گئی ہے اور اس کے بعد جلسہ گاہ سے سامان اٹھا کر ترنول تھانے لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح بتارہا ہوں کہ جلسے کا سامان واپس کرو، جو جگہ بتایا گیا ہے وہاں جلسہ کرنے دو، ورنہ میں سامان بھی آکے لگا لوں گا، جلسہ بھی کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ ترنول تھانے والے بھی سن لے، تمہیں حکم دینے والے وہ بابے بھی سن لے کہ میں اسلام آباد میں جلسہ کروں گا اور اس کے بعد ترنول تھانے سے سامان لینے بھی جاؤ نگ۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ ملک آپ کے باپ کا نہیں،پہلے آکے این او سی دیتے ہیں، پاؤں پکڑتے ہیں اور پھر دئے ہوئے این او سی پر ڈرامے کرتے ہو،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر نے کہا کہ حالت ٹھیک نہیں ہے تو 22 اگست والے جلسے کو منسوخ کیا،اب میں آپ کو دیکھاؤ ں گا کہ آپ اجازت دو یا نہ دو جلسہ بھی ہوگا اور یہ سامان اگر ترنول تھانے میں ہوا تو وہ بھی اٹھاوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سن لے ، سب نے جلسے میں آنا ہے ، میں ساتھ ساؤنڈ بھی لاؤں گا اور یہ سامان بھی وصول کروں گا۔