اچھی خبر ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اچھی خبر ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی .
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2روپے 4 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 305 روپے سے بھی نیچے آگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 306.98 روپے سے کم ہوکر 304.94   روپے پر بند ہوا۔ 

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہوگیا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے سے گھٹ کر 307 روپے تک گرگیا ہے ۔کریک ڈاؤن کے بعد اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 روپے سستا ہوچکا ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر خریدنے والے اب نہیں آرہے ۔پالیسیوں میں بہتری کرکے رپے کی قدرمیں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ڈالر سستا ہونے سے درآمدی لاگت کم ہوگی تو مہنگائی کی بڑھتی رفتار کو کم کرے گا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 8 روپے سستا ہوکر 327 روپے تک گرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 13 روپے سستاہوکر 384 روپے تک گرگیا ۔ امارتی درہم 350 پیسے سستا ہوکر 86.30 روپے تک گرگیا  ۔ سعودی ریال 3 روپے سستاہوکر 80.30روپے تک گرگیا۔