ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حضرت علی کے روضۂ مبارک پر حاضری دی ہے۔
عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراق سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہیں اس ویڈیو میں عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے روضۂ مبارک اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے مدعو کرنے اور شاندار میزبانی کے لیے عراقی حکّام کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان سے دعاؤں کی التماس بھی کی جا رہی ہے۔