ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس: پولیس نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگ لی

 توشہ خانہ کیس: پولیس نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: توشہ خانہ جعل سازی کیس میں پولیس نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگ لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ جعل سازی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔

دوران سماعت پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری مانگتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ توشہ خانہ جعل سازی کیس کے مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کے لیے بشریٰ بی بی  کی گرفتاری مطلوب ہے۔  تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو ایف آئی اے کو فرانزک کے لیے بھیجی ہوئی ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے لیے 3، 3 گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں ۔ تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آگئی ؟ عدالت نے ہدایت کی کہ درج ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے وقت دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلا کی دلائل کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے عدالت کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔