ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا

 بابراعظم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم  نے بنگلادیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) سے  معاہدہ کرلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رانگپور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کرلیا ہے اور وہ 2017 کے بعد پہلی بار بی پی ایل کھیلیں گے۔ پاکستان کے بولر  احسان اللہ بھی رانگپور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے معاہدے کے لیے دستخط کی تصدیق ٹیم کے سوشل میڈیا منیجر کی جانب سے ذاتی اکاؤنٹ پر کی گئی۔

دوسری جانب رانگپور رائیڈرز کی ’نئی سائننگ‘ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے بھی معاہدہ کیا ہے۔