(عابد چوہدری)رائیونڈ کے قریب ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،حادثے میں 3 افراد جاں بحق ، 4 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رائیونڈ کے قریب ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نےلاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔