پرانے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز  کی تبدیلی کی مہلت بڑھ گئی

Old Prise Bonds returning date extended, State Bank of Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرائز بانڈز کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے ہدایت جاری کردی۔  
مختلف مالیت کے غیر رجسٹرد پرائز بانڈز کو تبدیل یا کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 تھی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ کو کیش میں تبدیل کرنے کی  آخری تاریخ 30 جون 2024 تک بڑھا دی ہے۔ 40 ہزار ،25 ہزار ،15 ہزار ،7500 ہزار کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز اب 30 جون 2024 تک تبدیل یا کیش کرائے جاسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک  نے تاریخ میں توسیع کے بعد تمام برانچز کو غیر رجسٹرد پرائز بانڈز کو کیش اور تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ تمام کمرشل بینکوں کو تبدیل یا کیش کرائے جانے والے غیر ریجسٹرڈ پرائز بانڈز کو 31 جولائی 2024 تک جمع کرانے کی ہدایت کردی  گئی۔
غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے