ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ؛ افغانستان کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان،ایشیا کپ،فائنل،افغانستان،شکست،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپرفورکے مرحلے میں نسیم شاہ کے چھکوں نے پاکستان کو افغانستان کیخلاف جیت سے ہمکنار کردیا۔ پاکستان کی جیت سے انڈیا اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم  جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی تھے۔

قومی ٹیم کی جانب سے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پہلے اوور میں آؤٹ  ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی صرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ 

وکٹ کیپر محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 20 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، پاکستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو  2 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زدران کو کیچ دے بیٹھے۔ 

سنسنی خیز مقابلے میں آصف علی 16، خوشدل شاہ ایک اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے  آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر مسلسل  2 چھکے لگا کر  پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، انہوں نے 2 چھکوں کی مدد سے 4 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔