ویب ڈیسک: ایشیاء کپ 2022 کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔
افغانستان نے 20 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، رحمان اللہ 11 گیندوں پر17، حضرت اللہ زازئی 21 ،کریم جنت 15، نجیب اللہ 10 رنز اور کپتان محمد نبی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی جیت کی صورت میں افغانستان سمیت بھارت بھی ایشیا کپ میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ بعد میں کچھ اوس پڑے گی اس صورت میں ہدف کا تعاقب بہتر ہوگا۔افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، تاہم امید ہے کہ ہم اگلی اننگز میں اچھی گیند بازی کرکے حریف کو ٹف ٹائم دینے دیں گے۔