(قیصر کھوکھر) بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ داخلہ نے جیلوں میں مختلف گریڈ کی 235 نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں مختلف گریڈ کی 235 نئی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے, محکمہ داخلہ نے جیلوں میں نئی آسامیاں پیدا کرنے کیلئے 23 کروڑ70لاکھ روپے مانگ لئے۔
محکمہ داخلہ نے جیلوں میں نئی آسامیوں کی منظوری کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے, محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کمیٹی کے پاس جائے گی، جس کی منظوری کے بعد گرانٹ جاری کر دی جائے گی۔