ویب ڈیسک : وزیرِاعظم شہباز شریف اسلام آباد سے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کو سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امدادی کاموں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش دی جا رہی ہے، وزیراعظم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق N-50 پر واقع اس اہم پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، جبکہ یہ بریفنگ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز نشر کریگا۔