ویب ڈیسک : کوئٹہ سرکلر روڈ سٹی نالہ میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8مبینہ منشیات فروش ہلاک ہوگئے جبکہ سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی منشیات کے اڈےگرا دیے گئے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ منشیات فروشوں کے اڈے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔