ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 15 ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

لاہور کے 15 ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے 23 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے،15 ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹاکر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم، جبکہ پولیس لائنز سے 18 افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کر دیا گیا ہے،نئے ایس ایچ اوز میں دس ایسے افسران بھی شامل ہیں جن کو دو روز قبل انویسٹی گیشن ونگ سے آپریشن ونگ ٹرانسفر کیا گیا تھا.

تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے تین سینئر افسران کی کمیٹی تشکیل دی تھی، 27 ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے ساتھ 15 ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق انسپکٹر شرجیل ضیاء ایس ایچ او اسلامپورہ ، انسپکٹرمحمد حسیب ایس ایچ او شاہدرہ اور سب انسپکٹر محمد اشفاق احمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔

انسپکٹر مقصود علی کو ایس ایچ او شادباغ ، انسپکٹر خالد محمود ایس ایچ او شفیق آباد اور انسپکٹر سید حسین حیدر کو ایس ایچ او کاہنہ لگا دیا گیا ہے،سب انسپکٹر دیس محمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت ، انسپکٹر راشد امین بٹ کو ایس ایچ او چوہنگ اور سب انسپکٹرعمران قمر ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

انسپکٹر محمد یوسف بٹ ایس ایچ او گلشن راوی ، سب انسپکٹر محمد ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن اقبال اور سب انسپکٹر عامر شہزاد کو ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے، سب انسپکٹر عمران یوسف ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی ، انسپکٹر رضا ذاکر ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن اور سب انسپکٹر محمد افضل سندھو ایڈیشنل ایس ایچ او گجرپورہ کی ذمہ داری دی گئی ہے،سب انسپکٹر تنویر احمد ایڈیشنل ایس ایچ او نولکھا ، سب انسپکٹر عامر سہیل ایڈیشنل ایس ایچ او داتا دربار اور انسپکٹر زاہد حسین کو ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

6 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تعیناتی میں ردوبدل کیا گیا ہے، سب انسپکٹر ناصر حمید کو تھانہ شاہدرہ سے ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ تعینات کیا گیا ہے، سب انسپکٹر محمد شاہد حسین کو ہربنس پورہ سے ایڈیشنل ایس ایچ او مناواں لگا دیا گیا، انسپکٹر خدا بخش تھانہ چوہنگ سے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور انسپکٹر مجاہد حسین مانگا منڈی سے ایس ایچ او لٹن روڈ مقرر کر دئیے گئے، سب انسپکٹر مستنیر احمد تھانہ سندر سے ایڈیشنل ایس ایچ او ٹاؤن شپ اور سب انسپکٹر محمد اکمل خالد تھانہ ٹاؤن شپ سے ایڈیشنل ایس ایچ او سندر تعینات کر دیئے گئے۔

ایس ایچ او اسلامپورہ انسپکٹر ساجد نذیر ، ایڈیشنل ایس ایچ او مناواں محمد سلیم شوکت ، ایڈیشنل ایس ایچ اوشاہدرہ ٹاؤن محمد صدیق ، ایڈیشنل ایس ایچ او شادباغ محمد قاسم اور ایڈیشنل ایس ایچ اوشفیق آباد محمد اشرف کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر فاروق افتخار ، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن انسپکٹر محمد آصف عطاء ، ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن راوی سب انسپکٹر عدیل انجم ، ایڈیشنل ایس ایچ اوگلشن اقبال اصغر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ اوگرین ٹاؤن صغیر احمد ، ایڈیشنل ایس ایچ او مصطفی ٹاون سب انسپکٹر محمد عالم ، ایس ایچ او گجر پورہ انسپکٹر انجم توقیر، ایس ایچ اونولکھا سید تیمور حسین ، ایس ایچ او تھانہ داتا دربار انسپکٹر محمد اکرام خاں اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی انسپکٹر محمد اکمل کو بھی پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer