(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا اور کی اچانک موت نے نہ صرف شوبزانڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو افسردہ کیا بلکہ ان کی قریبی دوست شہنازگل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی دوسری جانب بھارت ہی کی معروف اداکارہ سدھارتھ کی موت کا گہرا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور موت کے منہ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دارِ فانی سے کُوچ کرنے والے بگ باس 13 کے فاتح اور نامور اداکار سدھارتھ شکلا کی موت نے بھارتی اداکارہ و گلوکارہ جیسلین متھارو کو ہسپتال پہنچادیا،سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر سن کر جیسلین ان کے گھر گئی تھیں اور وہاں سے واپسی پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، اداکارہ کا کہناتھا کہ جس دن سدھارتھ شکلا کی موت ہوئی میں ان کے گھر گئی تھی،ان کے گھر میں سب اشک بار تھے، شہناز سے اور آنٹی سے مل کر جب میں گھر آئی تو میں نے میسج پڑھا کہ تم بھی مرجاؤ، میں خود گھبرا گئی اور خود ہسپتال داخل ہونا پڑا۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کل رات 104 بخار تھا اور آج کچھ بہتر محسوس کررہی ہوں، مداحوں سے تندرستی کے لئے دعا کا کرتے ہوئے کہا کہ خود کا بھی خیال رکھیں۔
ویڈیو پیغام پر اداکارہ کو بڑی تعداد میں منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعداُن کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ایسے منفی تبصروں کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہیں، لیکن وہ جلد صحتیاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گی۔
View this post on Instagram