ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استادکی طالبات کے سامنے ڈانس کرتے قابل اعتراض ویڈیو

استادکی طالبات کے سامنے ڈانس کرتے قابل اعتراض ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک شرمناک ویڈیو  منظر عام پر آئی ہے جس میں  تعلیمی ادارے  کے کوچنگ نگران کو  غیر مہذب انداز میں لڑکیوں کے سامنے فحش گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تعلیمی ادارے کا کوچنگ نگران خواجہ سرا کا روپ اپنائے ایک لڑکے کے ساتھ فحش گانوں پربے حد  قابل اعتراض اور غیر مہذب انداز میں ڈانس  کر رہا ہے اور وہ بھی کوچنگ کے لئے آئے لڑکوں اور لڑکیوں کی موجودگی میں، ویڈیو ریاست بہارکے شہر گیا کے معروف تعلیمی ادارے کی ہے،  5 ستمبر کو ٹیچرز ڈے   کے موقع پر ہونے والے اس ’لونڈا ناچ‘( بھارت میں اکثر لڑکوں کو لونڈا کہا جاتا ہے) کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 بھارت کے نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ویڈیو وائرل ہوئی ہو، گزشتہ سال بھی طلبا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھا، دراصل یوم اساتذہ کے موقع پر ایک معروف و مشہور تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر زبیر خان نے اپنے انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا، پروگرام کے دوران نہ صرف فحش ڈانس ہوا بلکہ لونڈا ناچ میں گانے پر انتہائی شرمناک ٹھمکے لگا کر استاد اور شاگرد کا رشتہ تار تار کر دیا گیا۔  

 بھارتی شہر  گیا کے کریم گنج علاقے میں رہنے والے مشہور ٹیچر  زبیرخان کے تعلیمی ادارے کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، اس ویڈیو میں زبیر خان خود طلبا  کے ساتھ کوچنگ میں لونڈا ڈانس کے دوران  ٹھمکے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور وہاں طالبات بھی موجود ہیں۔

 گیا کے مقامی باشندوں نے اس وائرل ویڈیو پر اعتراض  ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انتظامیہ سے اس معاملے پر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer