ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بالی وڈ اداکار کی گاڑی کی شہری کو ٹکر،مقدمہ درج

معروف بالی وڈ اداکار کی گاڑی کی شہری کو ٹکر،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  فلموں کے اداکار، ٹیلی ویژن پروڈیوسر  رجت بیدی کے خلاف ایک شخص کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں کار سے ٹکر مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رجت بیدی نے زخمی شخص کو ممبئی کے کوپر ہسپتال پہنچایا جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی گاڑی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اداکار کی گاڑی سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ راجیش بودھ کے نام سے ہوئی ہے،بتایا جاتا ہے کہ  زخمی ہونے والا شخص نشے کی حالت میں تھا۔

حادثے کے بعد رجت بیدی نے قریب ہی واقع ڈی این پولیس اسٹیشن جاکر اس واقع کی تفصیل سے پولیس کو آگاہ کیا۔ جہاں پولیس نے ٹریفک حادثے کا کیس درج کیا ہے۔