(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار کے پیش نظر حکومت نےتعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ایک نیا نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں تحریر کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 30ستمبر تک بند رہیں گےاس پر این سی اوسی کی وضاحت بھی سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والے نوٹی فکیشن کی تردید کی گئی، این سی اوسی کے مطابق ملک میں 6 تا 30 ستمبر تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
This social media news regarding closure of education institutions from 6 to 30 Sep across the country is fake. No such decision made at NCOC. Please avoid rumors. pic.twitter.com/9T8DnQ9Grx
— NCOC (@OfficialNcoc) September 6, 2021
واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا گیاتھا،کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی،چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں،سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی شدت کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے،سرکاری و نجی سکولز کو کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔