دبئی میں پہلا کیشئر لیس شاپنگ مال

دبئی میں پہلا کیشئر لیس شاپنگ مال
کیپشن: Casher
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی میں پہلے '' کیشئر لیس شاپنگ مال'' کیرا فور سٹی پلس نےکام شروع کردیا۔  
فرانسیسی شاپنگ مال کیرافور سٹی پلس  میں کیشئر کا کوئی تصور نہیں اور اب یہ ایمازون کے گو اسٹورز کی طرز پر کام کررہا ہے۔ بظاہر منی مارکیٹ کی طرح دکھتا کیرافور سٹی پلس میں سوڈا اور سنیکس سے لے کرسپورٹس کا سامان اور گاڑیاں تک موجود ہیں لیکن جو چیز آپ کو نظر نہیں آئے گی وہ کیش کاؤنٹر اور ادائیگی کے لئے لگی ہوئی لمبی قطاریں ہیں۔

شاپنگ مال  کی چھت میں 100 سے زائد چھوٹے سرویلنس کیمرے اور شیلفز میں لاتعداد سینسرز نصب ہیں۔ جونہی خریدار کوئی چیز منتخب کرکے اپنے بیگ میں ڈالتا ہے اس کے موبائل فون میں ہلکی سے '' پنگ'' کی آواز بتاتی ہے کہ اس چیز کی الیکٹرونک رسید کٹ چکی۔ خریداروں کو اپنی معلومات کیرا فور سے شیئر کرنا ہوں گی۔

کورونا وبا کے بعد امریکا میں ایسے متعدد ایمازون اسٹورز کام کررہے ہیں تاہم اس کے باعث پھیلنے والی بے روزگاری اور انسانوں کی جگہ تیزی سے لیتی مشینوں کے باعث متعدد حلقے تشویش کا شکار ہیں۔