ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، پاک فوج کیخلاف جھوٹ بےنقاب

بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، پاک فوج کیخلاف جھوٹ بےنقاب
کیپشن: Indian Media Expose
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈین میڈیا نے ویڈیو گیم میں فضائی لڑائی کو افغانستان میں پاکستانی فوج کی کارروائی قرار دے دیا.
افغانستان کی پنجشیر وادی میں پر پاکستانی طیاروں اور ڈرونز کی شمولیت کے بارے میں انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا  نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑ دئیے،  رپورٹ کے مطابق  انڈیا کے متعدد بوکھلائے ہوئے  ٹی وی چینلوں نے نہ صرف پنجشیر کی لڑائی میں پاکستان کی طالبان کو دی جانے والی مبینہ مدد دکھانے کی کوشش کی ہے اور بلکہ اس حوالے سے مباحثے بھی منعقد کیے گئے ہیں۔

تاہم انڈیا میں جعلی خبروں کو فیکٹ چیک کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے لکھا کہ کل کا دن انڈیا میں خبریں فیکٹ چیک کرنے والوں کے لیے بہت ہی مصروف دن تھا اور اس کی وجہ انڈین نیوز چینل ہیں۔

محمد زبیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’رپبلک ٹی وی، زی ہندوستان اور ٹائمز ناؤ اور نوبھارت نے ایک ویڈیو گیم آرما-3 کے ویڈیو کلپ کو نشر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افغانستان کے علاقے پنجشیر میں پاکستان کا فضائی حملہ ہے۔ اسی طرح آرما-3 کی ہی ایک مختلف فوٹیج کا استعمال ٹی وی نائن بھارت ورش نے سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں کیا تھا۔بھارت میں ہیش ٹیگ پنجشیر کئی روز سے ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس لڑائی میں خاصی دلچسپی پائی جاتی ہے۔

ان کے علاوہ برطانوی ڈیفنس جرنل نے اس حوالے سے ایک خبر شائع کی ہے اور لکھا ہے کہ ایک انڈین نیوز چینل نے امریکی ایف-15 کا ایک کلپ نشر کیا ہے جو کہ ویلز پر پرواز کر رہا ہے اور اسے اس نے افغانستان میں ’پاکستانی حملے کا مکمل ثبوت‘ کہا ہے۔ اسی طرح امریکا کی ایک ریاست میں خراب ایف 22  تصویرکو بھی پاکستانی جے ایف طیارہ کہا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer