سٹی 42: جیلوں میں پڑھے لکھےقیدیوں کو کورسز جبکہ ان پڑھ قیدیوں کیلئےتعلیم بالغاں سنٹرزقائم کرنےکافیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی اعلی تعلیم کے لئے علامہ اقبال یونیورسٹی جبکہ بالغ قیدیوں کوبنیادی تعلیم اور تربیتی کورسزکےلئے ادارہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ سنٹرز قائم کرے گا۔آئی جی جیل نے تمام جیلوں میں تعلیم بالغاں سنٹرز قائم کرنے کےلئے تمام سپرنٹنڈنٹس کومراسلہ بھجوا دیاہے۔
تعلیم بالغاں کےلئے سنٹرل جیلوں میں 2جبکہ ڈسٹرکٹ جیلوں میں1سنٹرقائم کیا جائے گاجس کے اخراجات ادارے برداشت کریں گے۔تعلیم بالغاں سنٹرز میں دونوں اداروں کے تعاون سے ماہر اساتذہ تعلیمی اورتربیتی کورسزکروائیں گے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 40 ہزار سے زائدبالغ قیدی موجود ہیں۔قیدیوں کےلئے جیل کےاندرٹی وی پراگاہی پروگرامزکا بھی جلد آغاز کررہے ہیں۔دونوں اداروں کے متعلقہ افسران نے پروگرام کےجلد آغاز اوربہتر کوارڈنیشن کےلئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل ملک مبشر سے دفترمیں ملاقات کی ہے۔