(شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ نے ماسک ویئرنگ کو لازم بنانے کیلئے مارکیٹوں ،بازاروں اور پبلک مقامات پر سختی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے پرانی انارکلی بازار کا دورہ کیا اور ماسک نہ پہننے والے 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔
اے سی سٹی فیضان احمد نے ماسک نہ پہننے والے افراد پر برہمی کا اظہار کیا ہے فیضان احمد نے کہا کہ اب جو بھی شخص بغیر ماسک کے نظر آئے گا اسے جیل یاترا پر بھجوا دیا جائے گا سختی کرنے سے عوام ماسک پہننے گی ۔اے سی سٹی فیضان احمد نے کہا کہ اب ماسک نہ پہننے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔