ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے کورونا سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی

کمشنر لاہور نے کورونا سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: جی سی یونیورسٹی میں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت شہر ادب سے متعلق اجلاس، شہر ادب کے تحت کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے میگا ادبی ایونٹس کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر ادب کے تحت جی سی یونیورسٹی میں اجلاس ہوا،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں جی سی یونیورسٹی و شہر ادب کے تحت میگا ادبی ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کووڈ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائبرڈ انتظامات کیے جائیں گے، ہفتہ تخلیقی ادب، اقبال کانفرنس، صوفی کانفرنس اور فیض فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ کووڈ سے ادبی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، میگا ایونٹس کو ورچوئلی بھی کیا جاسکتا ہے۔

وی سی جی سی یو ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں شہر ادب و جی سی کے زیراہتمام پروگرام میں 30 جامعات حصہ لیں گی۔ ادبی میگا ایونٹس میں شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رکھی جائے گی۔کمشنر لاہور کیپٹن ر محمدعثمان کا کہنا ہے کہ ہر ادبی ایونٹ کیلئے خصوصی ویکسینیشن سنٹر بنایا جائے گا، ہائبرڈ انتظامات سے عین وقت پر کسی ایونٹ کو معطل یا منسوخ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ شہر ادب کیلئے ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی آف لٹریچر کے تحت ادبی سرگرمیوں کا ایونٹ کیلنڈر  تیار کیا جائے گا، شہر ادب کونسل، الحراء اور جی سی یونیورسٹی کے اشتراک سے ادبی سرگرمیوں کو جلا ملے گی۔ اجلاس میں وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے سی جنرل عثمان جلیس، سربراہان شعبہ جات جی سی یونیورسٹی و دیگر نے شرکت کی۔