مبارک ہو، بحری جہاز ریت سے نکل گیا، ساحل پر مٹھائیاں تقسیم

مبارک ہو، بحری جہاز ریت سے نکل گیا، ساحل پر مٹھائیاں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : آپریشن کامیاب ، کراچی کے ساحل پرریت میں دھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو ڈیڑھ ماہ بعد بالآخر گہرے پانی میں پہنچادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے  ٹگ ماسٹر سے ہی شپ کو نکالا گیا ہے مگر رسی دوسری طرح کی استعمال کی گئی۔ 48 دن تک ساحل پر پھنسے رہنے والا جہاز اب  3 ناٹیکل میل کی رفتار سے چلنے لگا ہے۔ جہاز میں نئے اینکرز نصب کیے جانے کے سبب اب اس کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  20 اور 21 جولائی کی رات  پانامہ میں رجسٹرڈ ہینگ ٹونگ 77،کراچی بندرگاہ پر جانے کے دوران اینکر ٹوٹ جانے کی وجہ سے سمندر کنارے ریت میں دھنس گیا تھا۔ سی میکس کمپنی کے نمائندے عارف شیخ کے مطابق جہاز کو 2500 میٹر تک نکانے کے بعد ٹگ کے زریعے بندرگاہ پر لنگر انداز کیا جائے گا ان کاکہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنی یہ آپریشن کرتی تو 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوتا غیر ملکی کمپنی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لاگت میں یہ آپریشن مکمل کیا گیا۔اس موقع پر  جہاز کے نکلنے کی خوشی میں مٹھائی بانٹی گئی۔