جنید ریاض: آئندہ ماہ لاہور میں گھروں میں استعمال ہونیوالی گیس کے ساتھ ایل پی جی اور ایل این جی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کے تدارک کیلئے تاحال حکومتی سطح پر کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی جا سکی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں گھروں میں استعمال ہونیوالی قدرتی گیس کا بہت بڑا شارٹ فال پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو ایل پی جی اور ایل این جی بھی باآسانی نہیں ملے گی۔ ذرائع کے کا کہنا حکومت نے تاحال شارٹ فال پورا کرنے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی۔
صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیدا ہونے والی قدرتی گیس کا 60 سے 70 فیصد لاہور میں استعمال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھروں کیلئے قدرتی گیس کا متبادل فیول صرف ایل پی جی ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن نے شارٹ فال پورا کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، شہریوں کو بلا تعطل ایل پی جی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔